Live Updates

ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ھے، سینیٹر آصف کرمانی

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماسینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ھے،سیاست میں غیر اخلاقی اور نا شائستہ زبان کے بانی عمران خان اور اسکے حواریوں کی سیاست 25 جولائی کو اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو عوام قبول نہیں کریں گے۔انھوں نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ 25 جولائی کو ووٹ ڈالیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات