ملک میں صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے نگران حکومت الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے گی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سیّد علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:39

ملک میں صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے نگران حکومت الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سیّد علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک میں صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے نگران حکومت الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی و قانونی طاقت حاصل ہے ۔ نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، موجودہ نگران وفاقی حکومت نے الیکشن 2018ء کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی امور کے لئے پاک فوج سے بھی مدد مانگی گئی ہے۔