پی آئی اے کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پہلی حج فلائٹ 27 جولائی کو سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگی

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:52

پی آئی اے کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پہلی حج فلائٹ 27 جولائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی ای)کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حج فلائٹ آپریشن 27 جولائی سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انچارج حج آپیشنز سید مجیب اکب شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ پی آئی اے کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پہلی حج فلائٹ اتوار 27 جولائی کو سعودی عرب(جدہ)کے لئے روانہ ہوگی۔وزارت مذہبی امور کے سینئر حکام نے حج آپیشن پروگرام،پی آئی اے اور ایس آئی اے ایل کے حکام حج پرواز کو الوداع کریں گے۔مجیب اکبر نے بتایا کہ پی آئی اے کی11حج پروازوں کے ذریعے 3800 مرد و خواتین عازمین حج کو سیالکوٹ سے سعودی عرب لیجایا جائے گا۔