تائیوانی کیفے خوفناک اور خوبصورت کتوں کی شکل کی آئس کریم فروخت کرنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 جولائی 2018 23:50

تائیوانی کیفے خوفناک اور خوبصورت کتوں کی شکل کی آئس کریم فروخت کرنے ..
کھانے کے بارے میں سوچتے ہوئے سب سے پہلے  ذہن میں ذائقے کا تصور آتا ہے۔اس کے بعد اس کو نفاست سے پیش کرنے کے  بارے میں سوچا جاتا ہے ایک تائیوانی کیفے  کتوں کی شکل کی  آئس کریم فروخت کرنے پر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔آئس کریم کی شکل میں پیش کیے گئے کتے حقیقت سے قریب لگتے ہیں۔

(جاری ہے)


ابھی یہ  واضح نہیں ہو سکا کہ یہ کیفے کس طرح سے آئس کریم کو کتوں کی شکل دیتا ہے لیکن پچھلے سال تھائی لینڈ   میں ایک دوکان بھی کتے کی شکل میں  کوکونٹ ملک پڈنگ فروخت کرتی تھی اور یہ پڈنگ ہائی کوالٹی سیلیکون مولڈز سے بنائی جاتی تھی۔


ریڈٹ کے صارف Penguin4466 نے سب سے پہلے اس انوکھی آئس کریم کی تصویر شیئر کی، جس کے بعد تودوسرے صارفین نے بھی تصاویر بھی شیئر کرنا شروع کر دیں۔
اس آئس کریم شاپ کی پیش کی گئی آئس کریم کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :