افغان نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم خودساختہ طلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے

دوستم دوبارہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے تاہم ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی،حکومتی ترجمان

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) افغانستان کے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم اپنی جلاوطنی ختم کرتے ہوئے واپس وطن پہنچ گئے۔ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد وہ گزشتہ برس ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا کہ وہ وطن واپسی کے بعد اپنی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گے۔ کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ دوستم کا سرکاری سطح پر استقبال کیاگیا ہے تاہم عدالتی حکام ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :