مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ، بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث گھریلوالیکٹرانک کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا،محکمہ برقیات فالٹ کلیئر نہ کرسکا ،عوام کا شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک جانب گرمی کی شدت جبکہ دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر جبکہ گرمی کی شدت سے عوام پہلے ہی نڈھال ہوچکی ہے ، دوسری جانب محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی ، بار بار بندش کے باعث پریشان ہوکر رہ گئے فریزر،ٹی وی ، ایل ای ڈی سمیت دیگر بجلی پر چلنے والی اشیاء بھی جل کر خاکستر ہوگئی،محکمہ برقیات بار بار شکایات کے باوجود فالٹ درست نہ ہوسکا جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جبکہ دوسری جانب گھریلوں سامان کا نقصان طاقت سے باہر ہوگیامحکمہ برقیات کو فوری بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے علاوہ فالٹ کو درست کیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئے گی جس کی ذمہ داری محکمہ برقیات پر عائد ہوگی۔