فرنیچرکی برآمدات میں 11ماہ کے دوران 8.40 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اتوار 22 جولائی 2018 13:50

اسلام آباد ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران ملک سے فرنیچرکی برآمدات میں 8.40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2018 تک پاکستان نے فرنیچرکی برآمدات سے 3.729ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.40 فیصدکم ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ میں پاکستان نے فرنیچرکی برآمدات سے 4.71ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا تھا۔

متعلقہ عنوان :