بالی وڈ اداکار فریدے دارو والا نے ولن کے کر دار پر ایوارڈ جیت لیا

اتوار 22 جولائی 2018 15:20

ممبئی۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) با لی وڈ اداکار فریدے دارو والا نے ولن کے کر دار پر ایوارڈ جیت لیا۔بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطا بق اداکار کو یہ ایوارڈفلم’’ریس 3 ‘‘ میں بہترین منفی کردارکو نبھانے پر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہاکہ میں نہیں جا نتا تھا کہ کسی کو منفی کردار پر اتنی محبت اور تعریف مل سکتی ہے،مجھے اس اعزاز پر فخر ہے اور اسے اپنے پرستاروں کے نا م کر تا ہوں۔اداکار فریدے دارو والا ’’ریس 3 ‘‘ سے قبل’’ہا لی ڈے‘‘ اور’’کمانڈو 2 ‘‘میں بھی اداکاری کے جو ہر دکھا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :