الیکشن کے نرالے رنگ 40سال کی پی پی سے لاشاری برادری کی رفاقت ختم، پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کے نرالے رنگ 40سال کی پی پی سے لاشاری برادری کی رفاقت ختم ڈنگر محلہ کے لاشاری برادری نے پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان کردیا میونسپل کمیٹی کے کونسلر بھی شامل تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی الیکشن دلچست صورتحال اختیارکرگئی ہے حریف حلیف اور حلیف حریف بن رہے ہیں 40سال سے پی پی کاساتھ نبھانے والی لاشاری برادری نے بھی پی پی کو الوداع کہہ دیاہے ڈنگر محلہ کے بدرالدین لاشاری ،میونسپل کمیٹی جیکب آبادکے کونسلر حار ث لاشاری نے برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیاہے اس موقع پر این اے 196پر تحریک انصاف کے امیدوار محمد میاں سومرو ،پی ایس ون جیکب آباد امیدوار اسلم ابڑوبھی موجود تھے حمایت کرنے پر انہوںنے لاشاری برادری کا شکریہ اداکیا علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے متعدد ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران نے بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کے بجائے تحریک انصاف کے امیدوار محمد میاں سومروکی حمایت کررہے ہیں جن میں ضلع ممبر قادر بخش کھوسو،اکرم بروہی ،فولادخان لوہر ،حاجی افضل کھوسو بھی شامل ہیں ۔