جلا لپور جٹاں،لیڈی ہیلتھ ورکرز الیکشن کے موقع پر لیڈی پولیس کا کردار ادا کرینگی

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

جلا لپور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز 25جولائی کو منعقد ہونیوالے الیکشن کے موقع پر لیڈی پولیس کا کردار ادا کرینگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے محکمہ صحت کے زیر نگرانی ہر یونین کونسل میں کام کرنیوالی تقریباًً 15لیڈی ہیلتھ ورکرز جن کی تعداد ہر ضلع میں ہزاروں ہے کو الیکشن کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ پولیس لائن گجرات میں ہوئی جہاں الیکشن کمیشن کے افسران سمیت DPOگجرات نے خطاب کرتے ہوئے ذ مہ داریوں سے آ گاہ کیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز الیکشن کے روز خواتین پو لنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی انجام دینگی جن کو خصوصی کارڈ اور نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔