اسلام آ باد پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیاں

06منشیا ت فروشوں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کار، 1کلو 115 گر ام چرس ، 215ہیروئن گرام ، 5بو تلیں شراب ، 6ڈبے بئیر اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے سب انسپکٹر محمد افضل نے ملزم عدنا ن کے قبضہ سے ٹیو ٹا کر ولا کا ر رجسٹر یشن نمبر LED-3660قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپرڈ پا ئی گئی اور رجسٹر یشن بک بو گس پا ئی گئی ، تھا نہ کوہسار پولیس کے اے ایس آئی مہر اللہ نے ملزم محمد سلیم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ ترنو ل پولیس کے اے ایس آئی عبد الحمید نے ملزم یا سر محمود سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ بہار ہ کہو پولیس کے سب انسپکٹرسیف اللہ نے ملز م وہاب سے 1کلو 115گرام چرس برآمد کر لیا،تھا نہ کو ہسار پولیس کے اے ایس آئی مہر اللہ نے دوملزمان احمد خان اور عثمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6ڈبے بئیر برآمد کر لیے ،تھا نہ کراچی کمپنی پو لیس کے اے ایس آئی دوست محمد نے ملز م محمد سجاد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ انڈسٹریل ایر یا پو لیس کے اے ایس آئی جعفرعلی نے دو ملزمان ایو ب مسیح اور عمران سے پا نچ بو تلیں شراب برآمد کر لی،تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے سب انسپکٹر خالد جاویدنے ملزم فیا ض اقبال سے 215گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ ،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہو ںنے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :