درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، کمشنر

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

ساہیوال۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کا ایک درخت لگائے۔بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کیلئے خطرہ بن رہی ہے جس کو دور کرنے میں درختوں کا بنیاد ی کردار ہے ۔انہو ںنے یہ بات اپنے دفتر میں ٹرینیلیا کا پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کی ۔

ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد ،ڈی ایف او ساہیوال ملک وسیم سجاد ،ڈی ایف او چیچہ وطنی محمد صدیق ڈوگر اور دوسرے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈی ایف او ساہیوال ملک وسیم سجاد نے بتایا کہ محکمہ جنگلات اس سیزن کے دوران ساہیوال ڈویژن میں 95لاکھ پودے لگائے گا جس میں 19لاکھ پودے ساہیوال فارسٹ ڈویژن ،28لاکھ 50ہزار چیچہ وطنی ڈویژن اور 47لاکھ 50ہزار پودے اوکاڑہ فارسٹ ڈویژن لگائے گا انہوںنے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت کے مقررکردہ اہداف کے مطابق 35لاکھ50ہزار پودے نجی زمینوں پر لگائے جائیں گے جبکہ 4لاکھ پودے وزرات دفاع کے تحت لگائیں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود نے محکمہ فارسٹ پر زور دیا کہ وہ پودوں کی حفاظت کا بھی پورا انتظام کریں اور اس سلسلے میں عوام کو مناسب تربیت دیں تا کہ لگائے گئے پودوں کی مکمل آبیاری ہو سکے ۔ڈی ایف او ملک وسیم سجاد نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال ساہیوال ڈویژن میں سڑکوں کے کناروں پر 92ہزار سے زائد درخت جبکہ نہروں کے کناروں پر 66ہزار 5سو درخت لگائے گئے جن کی حفاظت کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس سال ایک ہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر 7لاکھ70ہزار پودے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :