ْایک کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک نا قص مٹیریل کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

اوکاڑہ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ایک کروڑ70لاکھ روپے کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والی سڑک کو ٹھیکدار تعمیر ادھوری چھوڑ کر فرار ہوگیا سات کلومیٹر سڑک کی نامکمل تعمیر میں جگہ جگہ ناقص مڑیل کااستعمال سڑک سہولت کی بجائے عوام کیلئے زحمت بن گئی کو نسلر سمیت متعدد افراد نے انکوائری کیلئے اعلیٰ احکام کودرخواستیں ارسال کر دی ہیں تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری ریلوے سید عاشق حسین کرمانی نے چک نمبر 11ون اے ایل سے براستہ سات ون اے ایل کوٹ گجراں اختر آباد تک سات کلومیٹر سٹرک کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کروائی محکمہ شاہرات کے ایکسین ایس ڈی او سب انجنئیر کی نگرانی میں سڑک کی تعمیر ہوتے ہی محکمہ کی ملی بھگت سے ٹھکیدار نے سڑک کی تعمیر میں وسیع پیمانے پر ناقص میڑیل کا استعمال شروع کرنے کے ساتھ مطلوبہ معیار اور پیمائش سے ہٹ کر سڑک کی تعمیر شروع کر دی سات کلومیٹر نا مکمل سڑک کی تعمیر تین دیہات کے علاوہ ہزاروں افراد کیلئے زحمت بن گئی ٹھیکیدار سڑک کی تعمیر ادھوری چھوڑ کر فرار ہوگیا چک نمبر گیارہ ون اے ایل سے منتخب شدہ کونسلر سید علی جاوید شاہ اور دیگر نے اعلی حکام کو انکوائری کیلئے درخواستیں ارسال کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :