فلم ’’دھڑک ‘‘ کا 2روز میں 19.75 کروڑ روپے کا بزنس

پیر 23 جولائی 2018 13:42

فلم ’’دھڑک ‘‘ کا 2روز میں 19.75 کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’دھڑک ‘‘ نے ریلیزکے 2روز میں 19.75 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم ’’دھڑک ‘‘ 20جولائی کو ریلیزکی گئی جس نے پہلے روز8 کروڑ 71 لاکھ، دوسرے روز 11کروڑ 4 لاکھ اور مجموعی طور پر 19کروڑ اور 75لاکھ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکار ایشان کھٹر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کا ہندی ریمیک ہے۔

متعلقہ عنوان :