سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ہسپتال منتقل ہونے سے انکار

جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ،ْ سابق وزیر اعظم کا موقف

پیر 23 جولائی 2018 16:30

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ہسپتال منتقل ہونے سے انکار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کر تے ہوئے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ انہیں جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے موقف اختیار کیا کہ جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ پمز میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق جیل میں درکار طبی سہولت میں تاخیر سے نواز شریف کے خون میں یوریا کی مقدار بڑھی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کو دل کی تکلیف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے نواز شریف کا جیل میں تین بار معائنہ کیا،اور بلڈ ٹیسٹ بھی کرائے تھے۔

متعلقہ عنوان :