چاڈ، بوکو حرام حملہ،

18افراد ہلاک، 2زخمی 09سے ابتک اس تنظیم کے ہاتھوں 20ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

پیر 23 جولائی 2018 16:41

اینجامینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) وسطی افریقہ کے ملک چاڈ کے مشرقی گاوں ڈابووا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 2زخمی ہوگئے، 2009سے ابتک اس تنظیم کے ہاتھوں 20ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی افریقہ کے ملک چاڈ کے مشرقی گاوں ڈابووا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 10 عورتوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بوکو حرام دہشتگرد تنظیم 2000 کے سالوں میں نائیجیریا سے ابھری اور تنظیم کے سال 2009 سے لے کر اب تک کے حملوں میں 20 ہزار کے قریب انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :