اپنے دور حکومت میں چترال کو ترقی اور خوشحالی دینے آتا تھا،آج ووٹ مانگنے آیا ہوں،پرویز مشرف
جب بھی پاکستان آیا، منزل چترال ہوگی،یہاںاپنا گھر ،اسلام آباد میں چترال ہائوس بنائوں گا، چترال کے عوام ڈاکٹر امجد اور سہراب خان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تو میں سمجھوں گا کہ انہوں نے مجھے ووٹ دیا ،سابق صدر پاکستان کا ویڈیو خطاب پرویز مشرف چترالیوں سے پیار کرتے ہیں،ان کے زیر سرپرستی چترال میں ترقی و خوشحالی لائیں گے،پارٹی چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد کا خطاب
پیر 23 جولائی 2018 18:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام سے ہمیشہ پیار رہا،میں پولو ٹورنامنٹ دیکھنے چترال آیا کرتا تھا۔
ان لوگوں نے ہمیشہ بہت عزت دی۔اپنے دوراقتدار میں چترال کے عوام کا تیس سال سے رکا ہوا لواری ٹنل کا منصوبہ پورا کیا۔سڑکوں کی تعمیر، پاور پروجیکٹس اور دیگر کئی ایک سہولیات دیں۔ اس وقت میں چترال کے عوام کو ترقی اور خوشحالی دینے آیا کرتا تھا مگر آج میں ان سے ووٹ مانگنے آیا ہوں مجھے امید ہے کہ چترال کے عوام ہمیشہ کی طرح آج بھی مجھے عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام ڈاکٹر محمد امجد اور سہراب خان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تو میں سمجھوں گا کہ انہوں نے مجھے ووٹ دیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ میرے امیدواران چترال کے عوام کے حق میں دوسروں کی نسبت کہیں زیادہ بہتر ثابت ہوں گے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ان میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ میں خود اپنی نگرانی میں ان سے چترال کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کروائوں گا۔ سید پرویز مشرف نے کہا کہ وہ جب بھی پاکستان آئیں گے ان کی منزل چترال ہوگی۔ وہ چترال میں اپنا گھر تعمیر کروائیں گے جبکہ اسلام آباد میں چترال ہائوس تعمیر کروائیں گے تا کہ چترال کے عوام آسانی سے اپنے مسائل ہم تک پہنچا سکیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین اور این اے 01چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ وہ اپنے قائد سید پرویز مشرف اور چترال کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات کے بعد بھی عوام کے ساتھ نہ صرف رابطے میں رہیں گے بلکہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں پر سید پرویز مشرف کے دور حکومت کے بعد رک گیا تھا۔اس موقع پر فاطمہ سکندر ملہی،شہزادہ گل،سہراب خان،تقدیرہ اجمل،صفدر علی اور چوہدری اسد بھی موجود تھے۔دریں اثناء پی کے 01چترال سے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور چترال ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شفیق الرحمٰن نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے پی ایم ایل کے امیدوار ڈاکٹر محمد امجد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.