انڈونیشیاء ،جیل توڑ کر فرار ہونے والے دودرجن کے قریب قیدیوںکی تلاش جاری

پیر 23 جولائی 2018 20:04

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) انڈونیشیائی حکام کودودرجن کے قریب قیدیوںکی تلاش ہے ،جوکہ ہوادارکھڑکی کی لوہے کی سلاخوں کوآری کے ذریعے کاٹنے کے بعدفرارہوگئے تھے ،یہ بات پولیس نے پیرکے روزکہی ہے ۔حکام کاکہناہے کہ جبکہ چھ قیدیوں کواتوارکے روزفرارہونے کے فوری بعدگرفتارکرلیاگیاتھا،مزید25ابھی تک ڈویوجیل سے فرارہیں جوکہ مشرق بعیدمیں واقع صبح پاپوامیں منشیات کے عادی ملزمان کیلئے ایک ادارہ ہے ۔

(جاری ہے)

جایاپوراپولیس سربراہ وکٹرڈین میکبون نے کہاکہ ہم نے ان کی تلاش کیلئے افسران روانہ کردیئے ہیں ،سرحدوں ،بندرگاہ اورائیرپورٹ کومحٖفوظ بنالیاگیاہے ،اس کے ساتھ ساتھ جیل کے باہراضافی سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے ۔انڈونیشیامیں جیل توڑنے کے واقعات عام نہیں ہیں ،گزشتہ سال مئی میں سماٹرامیں ایک گنجائش سے زائدقیدیوں والے جیل کوتوڑنے کے واقعے میں 200سے زائدقیدی فرارہوگئے تھے ،اس کے ایک ماہ بعدساحلی جزیرہ بالی میں چارغیرملکی قیدی سرنگ کے ذریعے جیل سے فرارہونے میں کامیاب ہوئے تھے ۔پولیس نے چندروزبعدہمسائیہ مشرقی تیمورسے تین غیرملکی قیدیوں کودوبارہ گرفتارکرلیاتھا،تاہم ان میں سے ایک آسٹریلین باشندہ اب بھی فرارہے ۔

متعلقہ عنوان :