دیامربھاشا اورمہمندڈیم کی تعمیر کیلئے قائم میں فنڈمیں اب تک276.64 ملین روپے مالیت کے عطیات جمع ہوئے، سٹیٹ بنک

پیر 23 جولائی 2018 21:42

دیامربھاشا اورمہمندڈیم کی تعمیر کیلئے قائم میں فنڈمیں اب تک276.64 ملین ..
ناسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) دیامربھاشا اورمہمندڈیم کی تعمیر کیلئے قائم میں فنڈمیں اب تک276.64 ملین روپے مالیت کے عطیات جمع ہوچکے ہیں۔یہ عطیات مختلف شخصیات،اداروں اورگروپوں نے دئیے ہیں۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دیامربھاشا اورمہمندڈیم کی تعمیرکیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ فنڈ میں 18جولائی کو40.1 ملین ، 19جولائی کو33.263 ملین اور20 جولائی کو17.5ملین روپے کے عطیات جمع ہوئے۔

اسی طرح مختلف عوامی اورکمرشل بنکوں کے ذریعے 17 جولائی کو 60.63 ملین ، 16جولائی کو34.3ملین ، 13جولائی کو26.14ملین اور12جولائی کو30.2ملین روپے کے عطیات اکھٹے کئے گیے۔ عدالت عظمی کی کی ہدایت کے بعد بنک دولت پاکستان نے اس فنڈ کے قیام کااعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

تمام کمرشل اورمائیکروفنانس بنکوں اورسٹیٹ بنک آف پاکستان کے بنکنگ سروسزکارپوریشن میں عطیات کی وصولی کیلئے اکائونٹ قایم کئے ہیں۔

ان اکاونٹس میں نقد، چیک، پے آرڈر اورڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ عطیات دینے والے افراد انٹرنیٹ بنکنگ ، اے ٹی ایم اوردوسرے متبادل ڈیلیوری چینلز کے ذریعے بھی اپنے عطیات دے سکتے ہیں۔ شہری کمرشل اورمائیکروفنانس بنکوں کی4لاکھ سے زائد برانچ لیس کمرشل ایجنٹوں کے ذریعے بھی عطیات دے سکتے ہیں ، عطیات دینے والوں کو مناسب تحریری رسید دی جاتی ہیں اورایس ایم ایس کے ذریعے اس کی تصدیق بھی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کے کسی بھی حصے سے کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈز کے ذریعے عطیات کی وصولی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ سمندرپارمقیم پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانوں اورمشنز میں نقد، چیکس، پے آرڈرز، ڈیمانڈڈرافٹ وغیرہ یا انٹرنیٹ بنکنگ کے ذریعے عطیات جمع کراسکتے ہیں۔