یورپی یونین الیکشن مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گیلر اسلام آباد کے میں مختلف پولنگ سٹیشنزپر ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کریں گے

پیر 23 جولائی 2018 22:42

یورپی یونین الیکشن مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گیلر اسلام آباد کے میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) یورپی یونین الیکشن مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گیلر پولنگ کے روز اسلام آباد کے حلقوں این اے 53 اور 54 میں مختلف پولنگ سٹیشنزپر ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں ایف سکس ٹو اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات میں صبح جبکہ این اے 54 میں جی ٹین تھری عمار خان شہید ماڈل سکول برائے طلباء میں دوپہر ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کریں گے۔ یورپی یونین کا الیکشن مبصر مشن اپنی ابتدائی رپورٹ 27 جولائی کو جاری کرے گا۔