پولنگ اختتام پر نتائج اور انتخابی سامان کی وصولی کیلئے مراکز مخصوص کردیے گئے ہیں ،ڈی آر او کو ئٹہ

منگل جولائی 21:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو ئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق پولنگ کے اختتام پر نتائج اور انتخابی سامان کی وصولی کے لئے چند مراکز مخصوص کئے گئے ہیں جس کے مطابق این اے 264 کوئٹہ I- کے ہمراہ پی بی24کوئٹہ I- بی پی 25کوئٹہ II- اورپی بی 26 کوئٹہ IIIکے نتائج اور انتخابی سامان ڈسٹرکٹ کورٹ کوئٹہ (کچہری ) سے حاصل کئے جاسکیںگے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح این اے 265 کوئٹہ ۔ II کے ہمراہ پی بی 27کوئٹہ IV-پی بی 28 کوئٹہ V- اورپی بی 29 کوئٹہ VI- کے لئے ڈسٹرکٹ کورٹ کوئٹہ (کچہری ) کومرکز قرار دیا گیا ہے جبکہ این ای266 کوئٹہIII- کے ساتھ پی بی 30 کوئٹہ VII- پی بی 31 کوئٹہ VIII- اور پی بی 32 کوئٹہ IX- کے نتائج اور انتخابی سامان سیشن کورٹ کوئٹہ سے وصول کئے جاسکیں گے۔