چیک کی کلیئرنگ تاریخ پربلاوجہ پروپیگنڈا ،55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر چلانے والے دوسروں کی ادائیگیوں پر بات نہ کریں‘ عظمیٰ بخاری

جمعرات 17 ستمبر 2026 22:12

چیک کی کلیئرنگ تاریخ پربلاوجہ پروپیگنڈا ،55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رقم کی ادائیگی کے معاملے پر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پر کلیئرنگ کی تاریخ کو لے کر بلاوجہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نارمل چیک کی کلیئرنگ اگلے روز ہوتی ہے، یہ بینکوں کا معیاری طریقہ کار ہے۔ بینکوں میں رقم جمع ہونے کے بعد کلیئرنس اگلے دن ہی ہوتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فواد چوہدری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص 55 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ہیلی کاپٹر چلواتا تھا اور جس کے لیڈر نے اربوں روپے لگا دیے، وہ تو چپ ہی رہے تو بہتر ہے۔