27ستمبر کو تحریک انصاف اسلام آباد نہیں پہنچے گی، فیصل کریم کنڈی

جمعرات 17 ستمبر 2026 22:29

27ستمبر کو تحریک انصاف اسلام آباد نہیں پہنچے گی، فیصل کریم کنڈی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2026ء) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو تحریک انصاف اسلام آباد نہیں پہنچے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسلام آباد پہنچ جاتی ہے تو کیا بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے، عدالتوں نے ان کو سزا دی ہے، وہ بھگتنے کے بعد ہی باہر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب کو دیگر صوبوں سے خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہیے۔گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب ہماری بہو ہیں، ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، کے پی کے کو اس وقت امن و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وزیرِ اعلی سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ میں خود ہی نظر آئے، سہیل آفریدی کارکنوں کے بجائے سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ گھوم کر پنجاب سے چلے گئے۔