وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کا مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف جٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 17 ستمبر 2026 21:51

وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کا مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف جٹ کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2026ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی حنیف جٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے مرحوم حنیف جٹ کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور جنت الفردوس عطا فرمائے۔