ٴْجیکب آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس کے بعد پولیس کی پھرتی

جمعرات 17 ستمبر 2026 22:35

ٴْجیکب آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2026ء) جیکب آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس کے بعد پولیس کی پھرتی ،زیادتی کے الزام میں سعید خارانی گرفتار، صدر تھانے پر مقدمہ درج، واقعے پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے الزام میں سعید خارانی کو گرفتار کرلیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیکب آباد میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی، جس کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم سعید خارانی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔گاؤں عبدالعزیز خارانی کی رہائشی 12 سالہ بچی خیرالنساء دختر عنایت اللہ خارانی کے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کیا گیا ہے، ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :