خوفناک خبر، ڈیم ٹوٹ گیا

منگل 24 جولائی 2018 22:25

خوفناک خبر، ڈیم ٹوٹ گیا
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2018ء) تھائی لینڈ کے جنوب مشرقی خطے لاؤس میں ہائیڈروپاورڈیم ٹوٹنے سے سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ لاپتہ ہوگئے ،اورایک بڑی تعدادمیں لوگوں کے ہلاک ہونے کاخدشہ ہے ،یہ بات سرکاری میڈیانے منگل کے روزبتائی۔

(جاری ہے)

لاؤس نیوزایجنسی نے بتایاکہ واقعہ جنوب مشرقی صوبہ اتاپیومیں پیرکودیرگئے ایک ڈیم میں پیش آیا،جہاں سے پانچ ارب کیوبک میٹرپانی جاری ہونے سے متعددانسانی جانیں ضائع ہوگئیں اورسینکڑوں کی تعدادمیں لوگ لاپتہ ہیں ۔ ڈیم ژی پین۔ژین نامونی پاورکمپنی یاپی این پی سی کی جانب سے تعمیرکیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :