کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب بم دھماکہ،

متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے کا خدشہ

بدھ 25 جولائی 2018 13:23

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب بم دھماکہ،
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا جس میں معدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے جب کہ اس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقے کے بعد سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، زخمیوں کو قریب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔