حلقہ این اے 104 فیصل آباد IV سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد شہباز بابر 95 ہزار 99 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 فیصل آباد IV سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد شہباز بابر 95 ہزار 99 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار دلدار احمد چیمہ 73 ہزار 320 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود ورک 57 ہزار 362 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 55.88 فیصد رہی۔