زرعی ماہرین کی فصل مکئی سے جڑی بوٹیاں بروقت تلف کرنے کی ہدایت

جمعہ 27 جولائی 2018 19:16

عارفوالا۔27جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے عارفوالا میں کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فصل مکئی میں جڑی بوٹیاں فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہیں ، جن کی بروقت تلفی نہ کرنے کی صورت میں فصل کی پیداوارمیںتیس فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے حوالے سے فصل اگنے سے چھ ہفتے بعد تک کا عرصہ نہایت اہم ہوتا ہے لہذا مکئی کے کھیت کو فصل اگنے سی40 تا45 دن تک جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے۔