قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 ڈیرہ اسماعیل خان سے دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار محمد امجد فاروق خان کھوسہ 72159 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

ہفتہ 28 جولائی 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 ڈیرہ اسماعیل خان سے دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار محمد امجد فاروق خان کھوسہ 72159 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ 71964 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے غلام مصطفی لاشاری 6343 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43.7 فیصد رہی۔