نارنگ منڈی ،سرحدی علاقہ میں دریائے راوی کے کٹائو نے شدت اختیا ر کر لی

ہفتہ 28 جولائی 2018 16:41

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں دریائے راوی کے کٹائو نے شدت اختیا ر کر لی ،حد نگاہ تک سر سبز با غات لہراتے کھیت راوی کے خوفناک کٹائو کے باعث نیست و نابود ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے راوی کے کٹائو نے پسیانوالہ ،کجلہ اور بریار کے قرب و جوار میں تباہی مچادی ہے اور سونا اگلتی سر سبز زرخیزآراضی زمینی کٹائو کے باعث راوی کی نذر ہو رہی ہے ۔

متاثرہ زمینداروں نے بتایا کہ ہمارا واحد ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے اور راوی کے کٹائو نے ہماری روزی روٹی چھین لی ہے ،حکومت کے علم میں ہونے کے باوجود بھی ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔اگر حکومت نے فوری توجہ نہ دی تو ہم تباہ و برباد ہو جائیں گے حکومت ہنگامی بنیادوں پر راوی کے کٹائو کو روکنے کے لیے مضبوط بند بنائے۔

متعلقہ عنوان :