فلسطینی بہادر لڑکی عہد تمیمی کا دیگر اسیران کے حقوق کی جنگ لڑنے کا عزم

ْپورا فلسطین میرا وطن ہے اور میں اپنے وطن کے چپے چپے پر جانے کا حق رکھتی ہوں،پریس کانفرنس

پیر 30 جولائی 2018 12:37

فلسطینی بہادر لڑکی عہد تمیمی کا دیگر اسیران کے حقوق کی جنگ لڑنے کا عزم
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) اسرائیلی جیل میں 8 ماہ تک اپنی ماں کے ہمراہ قید رہنے والی کم عمر فلسطینی مزاحمت کارہ عہد تمیمی نے اسرائیلی زندانوں میں قید دیگر مردو خواتین فلسطینیوں کی رہائی کے لیے مشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ میری خواہش ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں کوئی ایک فلسطینی بھی قید نہ رہے اور سب کو رہا کردیا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق رہائی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عہد تمیمی نے کہا کہ ہماری آواز پوری دنیا تک پہنچ گئی ہے۔ اسیران کے دفاع کے لیے جاری مہمات کے لیے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزاحمت جاری رہے گی۔اس نے کہا کہ عہد تمیمی کی رہائی کی خوشی اس وقت تک نا تمام ہے جب تک تمام فلسطینی قیدی صہیونی عقوبت خانوں سے رہا اور جب تک پورا فلسطین صہیونی دشمن کے قبضے اور تسلط سے آزاد نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

وہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خواتین اور مرد بھائیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گی۔عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینی اسیرات کے عزائم بلند اور ارادے مضبوط ہیں۔انہوں نے کہاکہ پورا فلسطین میرا وطن ہے اور میں نے اپنے اور میں اپنے وطن کے چپے چپے پر جانے کا حق رکھتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :