ایرانی اپوزیشن رہنماء مہدی کروبی اور میر حسین موسوی کی نظر بندی کے خاتمے کاحکم

حسین موسوی اور مہدی کروبی کا شمار ایران کے اصلاحات پسند رہنماؤں میں ہوتا ہے،غیرملکی میڈیا

پیر 30 جولائی 2018 14:12

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) قومی سلامتی کے ایرانی ادارے نے حزب اختلاف کے رہنما میر حسین موسوی اور مہدی کروبی کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اب اس فیصلے کو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ حسین موسوی اور مہدی کروبی کا شمار ایران کے اصلاحات پسند رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔ ان دونوں نی2009ء میں سابق صدر احمدی نژاد کی انتخابی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انتخابات کو غیر شفاف قرار دیا تھا۔ یہ دونوں 2011ء سے نظر بند ہیں۔