ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائیلسزوارڈ کا افتتاح

بدھ 1 اگست 2018 17:53

سرگودھا۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو نے والے جدید ترین ڈائیلسزوارڈ کا افتتاح کر دیا،ڈائیلسز وارڈ میں چھ نئی مشینیں نصب کی گئی ہیں، ڈائیلسز وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ضلع سرگودہا اور اس کے گردو نواح کیلئے بہترین سہولت ہے ، اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عرفان فرید ،ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ،ڈاکٹر سہیل و دیگر متعلقہ میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا، ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں پہلے سے تیرہ ڈائیلسز مشینیں کام کر رہی ہیں جبکہ ان چھ مشینوں کے اضافہ سے مجموعی طور پر 19مشینوں کی سہولت دستیاب ہو گئی ہے، ایم ایس نے بتایا کہ اس وقت ڈائیلسز کے چار سو کے قریب مریض رجسٹرڈ ہیں، جنہیںڈائیلسز کی فری سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :