محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام’’مینگو شو ‘‘ (کل) سے شروع ہو گا

جمعرات 2 اگست 2018 18:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام تین روزہ ’’مینگو شو ‘‘ (کل) جمعہ 3اگست سے شروع ہو گا ۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان ہارون احمد خان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ پاکستانی آم کی بہترین اقسام کی خصوصی نمائش کا انعقاد 03اگست سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

مینگو شو کے مہمان خصوصی ترکمانستان کے سفیر عاطف جان مولاموف (Atadjan Movlamov)ہوں گے جبکہ سردار یاسر الیاس خان، ڈاکٹر ارشد علی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ڈاکٹر رائو آصف علی کے علاوہ ملک بھر کے زرعی ماہرین، مینگو گروئورز، کاشتکار تنظیموں کے سربراہان اور نمائندے بھی اس شو میں شرکت کریں گے۔

ہارون احمد نے کہاکہ مینگو شوکے انعقاد کا مقصد نہ صرف پاکستانی آم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ پھلوں کے بادشاہ آم کی برآمدات میں بھی مزید اضافہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ تین روزہ مینگو شو کی اختتامی تقریب 05 اگست کو ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :