لاہور سمیت دیگر9 حساس اضلاع میں 6تا9اگست خصوصی پولیو مہم چلائی جائیگی ‘سیکرٹری صحت
انسداد پویو مہم میں 15ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کرے گی، 63لاکھ پچاس ہزار بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائینگے
جمعہ 3 اگست 2018 22:27
(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ یہ وائرس معمول کے سروے کے دوران ماحولیاتی سپمل لیے گئے تھے جس کے نتیجے میں یہ سامنے آیا ہے۔علی بہادر قاضی نے کہا کہ لاہور میںانسداد پولیو مہم میں 17لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 4700ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
سیکرٹری صحت کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے دس حساس اضلاع میں سپیشل پولیو مہم کے آغاز کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر شہناز شیخ ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد،ڈبلیو ایچ او پنجاب کے پولیو چیف ڈاکٹربی آئی ایم پی اے،سی ای او لاہو ڈاکٹر سعید، یونیسف اور دیگر ڈویلپمنٹ پارٹنر کے نمائندگان اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی بہادر قاضی نے کہا کہ ماحولیاتی سپمل سے پولیو وائرس سامنے آنے کی بنیادی وجہ افغانستان سے متصلہ سرحدی علاقوں سے لوگوں کی نقل و حمل ہے۔پنجاب میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کافی بہتر ہے لہذا سرحدی علاقوں سے متصلہ علاقوں مین مقیم افراد کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت پلوانے چاہیے۔علی بہادر قاضی نے کہا کہ پولیو فری پنجا ب ہمارا مشن ہے پنجاب حکومت ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،یونیسف اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون سے پولیو کے خاتمہ کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیو کی خصوصی مہم میں 15ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں 63لاکھ پچاس ہزار بچوں کوویکسینیش پلائی جائے گی۔سیکرٹری ہیلتھ نے حصوصی مہم کے دوران حساس اضلاع کے سی اوز کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں دائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ اضلاع کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان تمام اضلاع میں حصوصی پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامت مکمل کر لیے گعے ہیں۔ ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ پولیو وائرس انسان کی انتریوں میں پرورش پاتا ہے لہذا بزرگ افراد میںبھی اس کا کیرئیر پایا جاسکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.