عابد باکسر کی قتل، ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 ستمبر تک توسیع

ہفتہ 4 اگست 2018 13:25

عابد باکسر کی قتل، ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) لاہور کی مقامی عدالت نے جعلی پولیس مقابلوں کیلئے بد نام عابد باکسر کی قتل، ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

انکائونٹر سپیشلٹ عابد باکسر اپنے وکیل آزر لطیف خان کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی سمیت دیگر عدالتوں میں پیش ہوئے اوران کے وکیل نے مقدمات میں عبوری ضمانتوں مین توسیع کی استدعا کی۔

وکیل کے مطابق عابد باکسر پر قتل، اغواء اور دیگر الزامات میں بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں جن کا مقصد درخواست گزار کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عابد باکسر کی ضمانت منظور کی جائے۔ایڈیشنل سیشن جج نے عابد باکسر کی مختلف مقدمات مین عبوری ضمانتوں میں 4ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔