Live Updates

نیب نے خواجہ برادران کو طلب کر لیا

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیراگو ہاؤسنگ کیس میں 15اگست کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 5 اگست 2018 18:03

نیب نے خواجہ برادران کو طلب کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اگست 2018ء) نیب نے سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو طلب کر لیا۔دونوں بھائیوں کو پیراگون ہاؤسنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کو15 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دی گیا ہے جب کہ نیب نے خواجہ برادران کو متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون سٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا تھا۔لاہو ر ہائیکورٹ نے ‘آشیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل،احد چیمہ کے قریبی رشتہ داروں سمیت6ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کر دیں۔ احد چیمہ کے بہنوئی منصوراحمد اور کزن احمد حسن کی عبوری ضمانتیں خارج ہوگئیں۔ بسم اللہ انجنیئرنگ کے ڈائریکٹر منیر ضیا کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت بھی خارج کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے آفیسر سجاد بھٹہ کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت مسترد جبکہپنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او امتیاز حیدر، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے کنسلٹنٹ بلال قدوائی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج ہوگئی۔واضح رہے سعد رفیق نے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پیراگون سٹی سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق کے حلف نامے کی تفصیلات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیبخواجہ سعد رفیق کے پیراگون سٹی سے تعلق کے ثبوت پیش کرے گی۔جب کہ اس وقت پیراگون سٹی کے خلاف پہلے سے کیس نیب میں چل رہا تھا۔خواجہ سعد رفیق کو این اے 131میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم اب ایک بار پھر نیب متحرک ہو گئی ہے اور نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو طلب کر لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات