مصری کمپنی آئندہ سال سے اسرائیل سے گیس کی درآمد شروع کردے گی

منگل 7 اگست 2018 13:23

مصری کمپنی آئندہ سال سے اسرائیل سے گیس کی درآمد شروع کردے گی
قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) مصر کی ایک کمپنی اسرائیل سی2019ء کی پہلی سہ ماہی میں گیس کی درآمد شروع کرے گی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق مصری کمپنی رواں سال فروری میں طے شدہ سمجھوتے کے تحت آئندہ دس سال کے دوران اسرائیل سے 15 ارب ڈالر مالیت کی گیس درآمد کرے گی۔

(جاری ہے)

مصر کے توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایاکہ ابتدا میں کم مقدار میں گیس درآمد کی جائے گی جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، ستمبر 2019ء تک یہ مکمل مقدار میں درآمد کی جائے گی۔ اسرائیل کی تمر اور لیوایا تھان گیس فیلڈز کمپنی کے شراکت داروں نے فروری میں بتایا تھا کہ وہ مصر کی ایک نجی کمپنی ڈولفینس ہولڈنگز کو آئندہ ایک عشرے کے دوران 64 ارب مکعب میٹر گیس فراہم کریں گے۔