کاشتکار کپاس کے کھیتوں کے چاروں اطراف کھائی کھود کر بارش کا پانی اس میں ڈال کر اپنی قیمتی فصل کو محفوظ بنائیں، ماہرین زراعت

منگل 7 اگست 2018 14:55

فیصل آباد۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) کپاس کے کاشتکار موجودہ بارشوں سے فصل کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی حفاظتی و تدارکی انتظامات کریں اس مقصد کیلئے کپاس کے کھیتوں کے چاروں اطراف کھائی کھود کر بارش کا پانی اس میں ڈال کر اپنی قیمتی فصل کو محفوظ بنائیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں مزیدبارشوں کا امکان ہے لہٰذا کاشتکار کپاس کی فصل کی حفاظت کیلئے چوکس رہتے ہوئے ضروری انتظامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کر کے مناسب ادویات کا سپرے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :