شاہد آفریدی کے چاہنے والوں کے لیے انتہائی بری خبر آگئی

کیریبئن لیگ کا میلہ8اگست سے شروع ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 اگست 2018 16:59

شاہد آفریدی کے چاہنے والوں کے لیے انتہائی بری خبر آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2018 ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کیریبئن پریمیئر لیگ 2018ءسے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق پی ایس ایل تھری میں ایک میچ سے قبل پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر نہیں آئے تھے۔ گزشتہ سال کیریبیئن جزائر میں ارما اور ماریہ نامی طوفان سے وہاں موجود چند سٹیڈیمز بری طرح متاثر ہوئے تھے اور ان سٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر کی غرض سے 31مئی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر ویسٹ انڈین ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی20 میچ کھیلا گیا جس کے لیے شاہد آفریدی کو ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جو ان کے انٹر نیشنل کریئر کا آخری مقابلہ تھا ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے قیادت ملنے پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی اتنے بڑے مقصد کے لیے قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے سے میچ میں شرکت کریں گے۔آل راﺅنڈر کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز نے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کے عوض خریدا تھا ، کیربیئن پریمئر لیگ کا چھٹا کرکٹ میلہ 8اگست سے شروع ہورہا ہے۔

چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں میں چھکے چوکوں کی برسات ہو گی، بال ٹیمپرنگ سزا یافتہ سٹیو سمتھ بھی اِن ایکشن ہونگے جب کہ شعیب ملک اور شاداب خان سمیت 10 قومی سٹارز جگمگائیں گے۔جزیروں کی سر زمین پر کرکٹ کی رونقیں چھٹی کیریبئن پریمئر لیگ کا دھواں دار آغاز 8اگست سے ہوگا جبکہ افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن ٹرِباگو نائٹ رائیڈرز کا سینٹ لوشیا سٹارز کے ساتھ ہو گا، تمام میچوں میں چھکے چوکوں کی برسات اور اس کے ساتھ ساتھ گرتی وکٹوں کی بات ہو گی۔

بارباڈوس ٹرائی ڈینٹس میں محمد عرفان، وہاب ریاض، گیانا ایمزون وارئیر میں سہیل تنویر، شعیب ملک، سینٹ لوشیا سٹارز میں رومان ریئس، محمد سمیع اور حسین طلعت، جمیکا تلاواز میں عماد وسیم، دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شاداب خان کا نام شامل ہے۔ سی پی ایل کا میلہ سولہ ستمبر تک جاری رہے گا۔