Live Updates

ملک چھوڑ جانے والا سابق فوجی افسر تبدیلی دیکھنے وطن واپس آگیا

انور خان,عمران خان سے ملاقات کی خواہش لے کر اسپین سے براستہ سڑک لاہور پہنچ گیا اپنی اسپیشل گاڑی کو تبدیلی ایکسپریس کا نام دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 8 اگست 2018 00:16

ملک چھوڑ جانے والا سابق فوجی افسر تبدیلی دیکھنے وطن واپس آگیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 اگست 2018ء) ملک چھوڑ جانے والا سابق فوجی افسر تبدیلی دیکھنے وطن واپس آگیا۔ انور خان,عمران خان سے ملاقات کی خواہش لے کر اسپین سے براستہ سڑک لاہور پہنچ گیا اپنی اسپیشل گاڑی کو تبدیلی ایکسپریس کا نام دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک چھوڑ جانے والا سابق فوجی افسر تبدیلی دیکھنے وطن واپس آگیا۔انور خان پاکستانی فوج کا ملازم تھا لیکن 38 سال پہلے فوج کی نوکری چھوڑ کر اسپین چلا گیا اور وہاں اپنی دنیا بسا لی۔

38 سال اسپین میں رہنے والا انور خان نے جب عمران خان کے طرز سیاست کو دیکھا تو ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہا۔اس موقع پر انور خان نے پاکستا ن لوٹنے کی منصوبہ بندی بنائی تاکہ وہ جا کر تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالے۔
انور خان نے بذریعہ جہاز پاکستان واپس آنے کی بجائے اپنی خود کی تیار کردہ گاڑی میں پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اپنی تیار کردہ تبدیلی ایکسپریس میں سفر شروع کیا، بیڈ، صوفے، ٹی وی اور تمام سہولیات سے مزین گاڑی میں اسپین سے براستہ ایران پاکستان پُہنچا۔
آج انور خان لاہور پہنچا تو اسکی خوشی کی کوئی حد نہ رہی اس کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو ووٹ ڈالنے کے لیے آنا چاہتا تھا مگر میری وہ خواہش تو پوری نہ ہو سکی لیکن میں اب عمران خان سے ملنے کے لیے بنی گالہ ضرور جاوں گا۔انور خان نے امید ظاہر کی کہ عمران خان پاکستان کو ترقی کی نئی راہوں پر لے جائیں گے۔











Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات