ْنقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 8 اگست 2018 19:32

ْنقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت سندھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔بدھ کو نقیب اللہ کے والد محمد خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل صدیقی نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ راؤ انوارنقیب اللہ قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے لیکن مدعی کے وکیل کوسنے بغیر ہی ملزم کی ضمانت منظور کی گئی اوراس سے انصاف کی فراہمی متاثرہوئی، عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ راؤ انوارکی ضمانت منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ راؤ انوار کیخلاف 2مقدمات زیر سماعت ہیں، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔