تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی قیام پاکستان کے وقت کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے
آج مجھے کوئی ایک بندہ بتا دے کہ ہمارے کسی ذمہ دار شخص نے نظریہ پاکستان کی بات کی ہو،کسی نے بتایا ہو کہ اس آزادی کے لیے ہم نے کیا قربانیاں دیں،علامہ خادم حسین رضوی
سید فاخر عباس بدھ 8 اگست 2018 22:24
(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ کوئےئی بتانے والا ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا۔
آج 14 اگست کو پریڈہو رہی ہے کوئی بتائے لوگوں کو کہ یہ پریڈ کیوں ہو رہی ہے۔انکو بتاو کہ قائداعظم نے 18 لاکھ لوگ کیوں قربان کئیے بتاو اس قوم کو کہ سکھ ہندو مسلمانوں کی 70 ہزار بیٹیوں کو اٹھا کر لے گئے۔اس قوم کو بتاو کہ اس قوم کی بیٹیوں نے خودکشیاں کیوں کیں،بتاو انکو کہ مسلمانوں نے اپنی بیٹیوں کے گلے کیوں کاٹے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے نظریات سے بہت دور جاچکے ہیں۔آج ہماری نوجوان نسل سائلنسر نکال کر مال روڈ پر موٹرسائیکلیں چلانے کو آزادی کی خوشی منانا سمجھتے ہیں۔انکا کہنا تھا کوئی اس نسل کو بتانے والا نہیں ہے کہ اس سب کے لیے ہمارے علما نے قربانیاں دی ہیں ،ہماری ماوں بہنوں کی عزتیں لٹی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ 14 اگست کو مال روڈ پر دوپٹے ٹانگو اور اس نسل کو بتاو کہ اتنی بیٹیوں کی عزتیں گنوا کر ہم نے پاکستان لیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اگر تم نہیں بتا سکتے تو پھر ہمیں بتانے دو یہ ساری قوم رو نہ پڑی تو مجھے کہنا۔انکا کہنا تھا پاکستان ناچنے کے لیے نہیں بنا،لاکھوں قربانیاں دی ہیں تو یہ ملک ملا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.