لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار خاتون محرر تعینات
ہیڈ کانسٹیبل رحمت جہاں2012ء میں کانسٹیبل بھرتی ہوئیں،لوئرکورس سے ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پرترقی پائی،نوکری سے بےحد خوش ہیں،بہتر کاکردگی دکھا کرمزید ترقی کروں گی۔ہیڈکانسٹیبل رحمت جہاں
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 اگست 2018 17:45
(جاری ہے)
اس ضمن میں تھانہ لوئر دیر میں ہیڈکانسٹیبل رحمت جہاں کی مثال ہمارے سامنے ہے۔
رحمت جہاں کا تعلق ضلع چترال سے ہے۔وہ پولیس میں 2012ء میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئیں اور مختلف تھانوں میں فرائض سرانجام دیتی رہیں۔تاہم اب ان کی صلاحیتوں اور قابلیت کے پیش نظر انہیں لوئر دیر تھانے میں بطور محرر تعینات کردیا گیا ہے۔ہیڈ کانسٹیبل رحمت جہاں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں لوئر کورس مکمل کرکے آئی تھیں ۔اب لوئر دیر میں بطور ایڈیشنل محرر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی نوکری سے بے حد خوش ہیں، وہ ایماندار ی سے نوکری کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہیں۔ تاکہ ان کی کارکردگی د ن بدن بہتر ہو،ان کی خواہش ہے کہ وہ بہترین کاکردگی اور اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے بل بوتے پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھتی جائیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او لوئر دیر کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018ء میں پہلی خواتیں نے بڑھ چڑھ کرپولنگ کے عمل میں حصہ لیا ہے۔ خواتین کے ووٹ ڈالنے سے محسوس ہوا کہ یہاں تبدیلی آچکی ہے۔اسی لیے ہم نے اب تاریخ میں پہلی بار لوئر دیر کے تھانے میں خاتون کوایڈیشنل محرر تعینات کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون محرر کی تعیناتی سے علاقے کی ایسی خواتین جوتھانوں میں آنے سے گھبراتی ہیں تاہم اب وہ اپنی شکایات کوبہتر انداز میں خاتون محرر کو بتاسکیں گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.