لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118کے حلقے میں دوبارہ گنتی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی

جمعرات 9 اگست 2018 18:15

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118کے حلقے میں دوبارہ گنتی کے لئے دائر درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118کے حلقے میں دوبارہ گنتی کے لئے دائر درخواستناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،ناکام امیدوار شجرہ منصب علی خان کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ ان کے مد مقابل امیدوار برگیڈیر اعجاز شاہ کو 2405ووٹ زیادہ ہونے کی بناء پر جیت کا حقدار قرار دیا گیا،انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران نے اپنی ذمہ داری قانون کے مطابق سرانجام نہیں دی،انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے کسی قانونی جواز کے بغیر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اس حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا،اس حلقے سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار برگیڈیر اعجاز شاہ کے وکیل رمضان چوہدری نے عدالت کو بتایاکہ الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،انہوں نے بتایا کہ قانون کے تحت کامیاب امیدوار کانوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد دوبارہ گنتی کے لئے اس فورم سے رجوع نہیں کیا جا سکتا،جس پرعدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔