ایف نا ئن پارک میں لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا

جمعرات 9 اگست 2018 18:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) ایف نا ئن پارک میں جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے دونوں (سی ڈی اے )ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔جبکہ ایم سی آئی کے شعبہ ماحول /پارکس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل جواں سالہ لڑکی کو دھمکانے اور زبردستی زیادتی کرنے والے دو سی ڈی اے ملازمین کو گزشتہ روز نوکری سے برخواست کر دیا گیا ہے ۔

ادارے نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان شیراز کیانی اور عمر شہزاد کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر نمبر 203/18درج ہے ،ملزمان نے قانون کی سنگین خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا اسی باعث انہیں فوری نوکر ی سے برخواست کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس معاملے میں پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قانون اور انسانیت کی دھجیاں اڑا دیں ایسے لوگوں پرافسوس ہے اور ایسے کسی بھی شخص کی ادارے میں جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان نے مورخہ 02-08-2018کو ایف نائن پارک میں آئے جوڑے کو ڈرا دھمکا کر ان سے 2000 روپے رشوت وصول کی اور بعد ازاں لڑکے کو یہ کہ کر بھیج دیا کہ انہوں نے پولیس کو بلایا ہے اور وہ لڑکی کو دوسرے گیٹ سے باہر چھوڑ دیں گے جس پر متاثرہ لڑکی راضی ہو گئی اور ملزمان نے اسے پارک کی سنسان جگہ لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور اسے ڈرا دھمکا کر چھوڑ دیا متاثرہ لڑکی نے چار روز بعد تھانہ مارگلہ میں درخواست دی جس پر تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کیا اور چیف جسٹس پاکستان کے ازخود نوٹس لینے پر آپریشن کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان نے دو دن قبل اپنے گناہوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے جس کے بعد سی ڈی اے نے گزشتہ روز ملزمان کا نوکری برخواستگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا