سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے واپڈا کی جانب سے صارفین پر ڈیڈکشن لگانے پر پابندی عائد کر دی

واپڈا بجلی چوری یا کسی بھی وجہ سے بلوں پر ڈیڈکشن لگانے کا اختیار نہیں رکھتا ، سماعت پر عدالتی ریمارکس

جمعرات 9 اگست 2018 23:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے واپڈا کی جانب سے صارفین پر ڈیڈکشن لگانے پر پابندی عائد کر دی ، واپڈا بجلی چوری یا کسی بھی وجہ سے بلوں پر ڈیڈکشن لگانے کا اختیار نہیں رکھتا ، سماعت پر عدالتی ریمارکس ، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سیپکو کی جانب سے بجلی کے بلوں پر غیر قانونی ڈیڈیکشن لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی معزز عدالت کے دو رکنی بینچ نے واپڈا کی جانب سے بجلی کے صارفین پر غیر قانونی ڈیڈیکشن لگانے کی پابندی عائد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ :واپڈا کو بجلی کے صارفین پر ڈیڈیکشن لگانے کا اختیار نہیں،واپڈا بجلی چوری یا کسی بھی وجہ سے بلوں پر ڈیڈیکشن لگانے کا اختیار نہیں رکھتا،بجلی کے بلوں پر ڈیڈیکشن لگانے کے اختیارات صرف الیکٹرک انسپکٹر کے پاس ہیں،بجلی چوری کی صورت میں سیپکو حکام الیکٹرک انسپکٹر کو درخواست دے سکتے ہیں،الیکٹرک انسپکٹر درخواست کی روشنی میں واپڈا اور صارف کو سننے کے بعد ڈیڈیکشن لگانے کا فیصلہ کرسکتا ہے واضع رہے کہ معزز عدالت نے یہ احکامات روہڑی کے صارف درخواست گزار تاج الدین کی ڈیڈیکشن بل کے خلاف درخواست پر دیئے ہیں ۔

#