لاہورہائیکورٹ ، مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 126 سے امید وار مہر اشتیاق کی میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

جمعرات 9 اگست 2018 23:23

لاہورہائیکورٹ ، مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 126 سے امید وار مہر اشتیاق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امید وار مہر اشتیاق کی حلقہ این اے 126 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے مہر اشتیاق کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

درخواست میں این اے 126 میں ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے دوبارہ گنتی کیلئے درخواست مسترد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزار کے مطابق حلقے سے تحریک انصاف کے حماد اظہر کامیاب ہوئے۔

درخواست گزار کو حماد اظہر سے 3124 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا۔ اس لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائی. حماد اظہر کے وکیل اظہر صدیق نے نکتہ اٹھایا کہ انتخابی نتائج مرتب ہو چکے ہیں۔ اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی ۔