محکمہ لائیو سٹاک نے چیچڑ وںکی روک تھام کیلئے خصوصی مہم کا آغازکردیا

جمعرات 9 اگست 2018 23:26

خانیوال۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی ضلع خانیوال میںمحکمہ لائیو سٹاک نے چیچڑ وںکی روک تھام کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں ضلع کے پانچ داخلی و خارجی مقامات پل رانگو، 25پل کبیروالا، نیو ہیڈ سدھنائی ، چوک میتلا جہانیاں، ٹول پلازہ میاں چنوں پر چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہیںجہاں پر ٹیمیں ضلع میں داخل ہونے والے جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سعید کے مطابق اس کے علاوہ ضلع بھر میںجانوروں کو چیچڑ مار ٹیکے لگا نے کے ساتھ سپرے بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :